مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ مقدمے کا مدعی وقاص احمدخان دہشت گردی کی عدالت کامفرور ہے۔ جب دماغ کےبجائےطاقت کااستعمال کیاجائےتوایسی ہی غلطیاں ہوتی ہیں۔
کراچی میں پی دی ایم کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کمرےکا دروازہ کسی نے زورسے پیٹنا شروع کردیا تھا،میں نےشوہرکوکہا کہ ہمارادروازہ کوئی کھٹکھٹا رہاہے،صفدرنےپولیس کوکہا کہ کمرے میں میری اہلیہ ہیں آپ اندرنہ آئیں لیکن وہ دروازہ توڑکراندر داخل ہوگئے۔
مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوپولیس ایکشن پرغصے میں تھے،بلاول بھٹونےمجھے فون کیا،کہاآپ ہماری مہمان ہیں اس واقعےپروہ شرمندہ ہیں۔جولوگ یہاں نہیں انھوں نےفون کرکےمجھ سےبات کی،اظہارتشویش کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ مراد علی شاہ،بلاول بھٹواورسندھ حکومت نےکہہ دیاکہ انھوں نےگرفتاری نہیں کرائی،مرادعلی شاہ نےمجھے پوری بات بتادی ہےکہ ہوا کیا ہے۔میں سمجھ رہی ہوں کہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کوعزت دوکےنعرےسےکس کوڈرلگتاہے،اچھی طرح جانتی ہوں،مادرملت کوعزت دوکےنعرے سےکس کوڈرلگتا ہےاچھی طرح جانتی ہوں،نوازشریف نےجوسوال اٹھائےہیں توکیااس کےجواب یہی ہےکہ غداری کےپرچہ کاٹ دو،یہ نامعلوم افرادسب کومعلوم ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ صفدرکودھمکیاں پہلے سے مل رہی تھیں کہ آپ کونہیں چھوڑیں گے،آپ کو مقدمے درج کرانے کے لیے ایسے ہی لوگ کیوں ملتے ہیں؟اس قسم کےمقدمات میں مدعی ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں؟۔
مریم نواز نے کہا کہ اتنےلوگوں میں قتل کی دھمکی کی آوازکیسےآگئی ہمیں کوئی جلدی نہیں،جوبھی فیصلہ کریں گےسوچ سمجھ کرکریں گے۔