وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی پراپوزیشن کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسزکو ہرصورت منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا، انہوں نے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے۔