اورنگی ٹائون نمبر دس حیدری امام بارگاہ کے قریب دوکان پر رقم کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس میں دوکاندار وسیم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈنڈوں۔ لاٹھیوں۔ اور اوزاروں سے نسیم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا
نسیم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا
مقتول نسیم بیگ کے چار معصوم بچے ہیں اور اہلیہ شدید غم میں مبتلا ہے
مقتول نسیم بیگ کے بھائی نےآئی۔جی۔سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہےکہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور نسیم کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کر کی قانون کی گرفت میں لایا جائے .اس حوالے سے مقتول نسیم کےبھائی نعیم نے تھانہ مومن آباد میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 381/2020 درج کروادیا ہے ۔