عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سماعت پر سائبرکرائم کی ایف آئی آرکا فیصلہ ہونے تک دعوے پرکارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔
میشا شفیع کا موقف تھا مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں، لہذا ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہونے تک علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکی جائے۔