فجی میں تائیوان اور چینی سفارتکار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کی وزارت خارجہ کا بتانا ہےکہ واقعہ تائیوان کے قومی دن کے موقع پر پیش آیا جس میں فجی میں جاری تقریب میں چین کے دو سفارتکاروں سے ہاتھا پائی ہوئی جس میں تائیوان کا ایک عہدیدار زخمی ہوگیا۔
تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق فجی کے دارالحکومت سووا میں تائیوان کے قومی دن کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران چین کے دو سفارتکار بن بلائے تقریب میں گھس آئے اور انہوں نے مہمانوں کی تصاویر لینا شروع کردیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ یہ دونوں چینی سفارتکاراس دوران مشتعل ہوگئے اوراسٹاف سے بدتمیزی شروع کردی جس پر ہاتھا پائی کے دوران تائیوان کے ایک عہدیدار کے سر پر چوٹ آئی جسے فوری طور پرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب اس حوالے سے فجی میں قائم چینی سفارت خانے نے اپنے بیان میں تائیوان کے الزام کی تردید کی ہے۔