ڈیفینس پولیس نے رات گئے اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں ضلع سائوتھ اورضلع ایسٹ میں ہونے والے متعدد جرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکوکرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سن سیٹ بلیوارڈ فیز7 کے قریب 2 ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان رات کے وقت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، گرفتار ملزمان میں شان عرف شانی ولد بشارت مسیح دوسرا محمد سعید ولد الہٰی زمان شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے دو بغیر لائسنس ریوالوراورنوگولیاں سات مختلف چھینے ہوئے موبائل فونز نقد رقم 8600 روپےبرآمد ہوئی ،زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 757/2020 اور 758/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ماضی میں بلوچ کالونی، محمود آباد اور ٹیپوسلطان میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں
دوسری کارروائی کے دوران مومن خان ولد وزیر زادہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم مومن خان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ چار گولیاں تین مختلف چھینے ہوئے موبائل فونز اور 4200 روپے کی نقد رقم برآمد کرلی۔
ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں صدر, بوٹ بیسن اور جیکسن تھانے میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 756/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔