زیرحراست افرادنےرحیم خان کےقتل میں ملوث ملزمان کےنام  بتادیے۔فائل فوٹو
زیرحراست افرادنےرحیم خان کےقتل میں ملوث ملزمان کےنام  بتادیے۔فائل فوٹو

شہید ایڈیشنل ایس ایچ اوگلستان جوہرکیس میں اہم پیش رفت

ڈاکوؤں سےمقابلےکےدوران شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ اوگلستان جوہررحیم خان کے حوالے سے پولیس کوایک ماہ بعد اہم کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایسٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میںایس ایچ کو شہید کرنے والے ڈاکوئوں کے3سہولت کاروں کوگرفتارکرکے ان کے زیراستعمال گاڑی قبضے میں لے لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی کراچی میں وارداتیں کرتےہوئے درجنوں ویڈیوز بھی جمع کی جاچکی ہیں جن کی مدد سے ملزمان کے بارے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست افرادنےرحیم خان کےقتل میں ملوث ملزمان کےنام  بتادیے جواب بلوچستان فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کےلیے پولیس کی ایک ٹیم کوئٹہ روانہ کردی گئی ہے۔