12ربیع الاول کے حوالے سے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرزکو ہدایات جاری

جلوسوں کے روٹس کا علما کی مشاورت سے تعین کیا جائے، ناصر حسین شاہ

               
October 20, 2020 · |, قومی
ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔فائل فوٹو

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے علاقے کے علما سے ملاقاتیں کی جائیں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ ربیع الاول کےجلوسوں کے روٹس کا علما کی مشاورت سے تعین کیا جائے، روٹس پر صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے مزید کہا کہ روٹس کی سیکیورٹی کیلیے متعلقہ پولیس افسران سے مشترکہ اجلاس بھی کیاجائے،انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے انتظامات شاندار ہونے چاہئیں۔