قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت رکھنے والے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ سے محبت کا اظہار اکثر سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے بھی کرتے رہے ہیں تاہم
اب شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اوراس خوشی کے موقع پرانہوں نے اپنی بیوی کے لیے خاص پیغام لکھا ہے جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والے بے حد خوش ہوں گے ۔
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آج ہماری ازدواجی زندگی کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں‘۔
شاہد آفریدی نے شادی کی 20 ویں سالگرہ پراپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کے ہمراہ یاد گار تصویر شیئرکرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ” آج ہماری شادی کو 20 سال ہو گئے، الحمدواللہ، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے نہایت خیال رکھنے والا ، سمجھنے والا جیون ساتھی ملا جو ایک شاندار ماں بھی ہے ، حالانکہ میں شادی کی سالگرہ بھول گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے پھر بھی معاف کردیا جوان کی بہت ساری خوبیوں میں سے ایک ہے ۔ “
شاہد آفریدی نے جو تصویر شیئرکی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی اہلیہ انہیں خوبصور گلابوں کا گلدستہ پیش کر رہی ہیں اور پیچھے لال رنگ کے غباروں سے نہایت خوبصورت سجاوٹ کی گئی ہے جبکہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کیک کا ٹ کر اپنی شادی کے بیس سال مکمل ہونے پر خوشی منا رہے ہیں ۔
Today marks 20 years of marital bliss; Alhamdulillah blessed to have a life partner so caring, understanding and a wonderful mother to our children-despite me forgetting our anniversary today she still forgave me; another one of her beautiful qualities.Congratulations @nsaafridi pic.twitter.com/P0EzkuPJTG
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 20, 2020