پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔فائل فوٹو
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔فائل فوٹو

حالی روڈ پولیس کی کارروائی۔ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

حیدرآباد کے علاقےحالی روڈ پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیوکی ہدایات کی روشنی میں حالی روڈ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ حالی روڈ انسپکٹر محمد رحیم چانڈیو کی SIP محمد خان پنہوراوردیگراسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی۔

دوران پیٹرولنگ موتی مدرسہ نیا پل کے قریب سے ایک مشکوک شخص شاہد رضوان ولد نوراحمد زونر کو چیک کیا جس کے قبضے سے 1 عدد 9-MM پسٹل بمعہ 4 راؤنڈز برآمد کر لیے۔

حالی روڈ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔