اسٹریٹ کرمنل چھینے ہوئے موبائل فون اور نقد رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مُلزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چوری شُدہ موٹر سائیکل بھی برآمددو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان مین شاہ ولی اللہ روڈ سہراب گوٹھ فلائ اوور کے نزدیک بس اسٹاپ پر کھڑے فیکٹری ملازم امیر نواب سے اس کا موبائیل فون اور نقد رقم اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی گشت پر مامور پولیس موبائیل نے فیکٹری ملازم کی نشاندہی پر بروقت کاروائی کر کے مُلزم نعمان ولد نواب کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے مدعی کا چھینا ہوا فون۔ نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی شناخت فضل الله عرف خانان کے نام سے ہوئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ملزم سے برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے مورخہ 2 اکتوبر 2020 کو چوری کی گئی تھی۔
گرفتار مُلزم نعمان ولد نواب پہلے بھی منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پر فیکٹری ملازم امیر نواب کے بیان پر مسلح رابری اور ناجائز اسلحے کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔