ایرانی ڈیزل بلوچستان سے اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا
ایرانی ڈیزل بلوچستان سے اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا

پاکستان بازار پولیس نے 10 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی

پاکستان بازار پولیس نےخفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹینکر نمبرTUC-423 سے 10000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا۔
برآمد ڈیزل سمیت گاڑی کو زیر دفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر ملزم ٹرک ڈرائیورسید چمن شاہ کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم ایرانی ڈیزل بلوچستان سے اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔
پاکستان بازار پولیس کے مطابق ٹرک سے برآمد ہونے والے ایرانی ڈیزل کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد کی ،ہے جسے ضابطہ کی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔