سعیدآباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز اور منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان مزمل ولد منصف خان اور محمد علی ولد ریاض ندیم کےقبضہ سے 1 عدد موٹرسائیکل زیر استعمال اور ایک عدد موٹرسائیکل کا سامان کھلا ہوابرآمد کرکے تحویل میں لیاگیا۔
ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائکل تھانہ مومن آباد کی حدود سے سرقہ شدہ پائی موٹرسائیکل و کھلا ہوا سامان موٹرسائیکل کو زیر دفعہ 550 کے تحت قبضہ میں لیا گیا جبکہ دونوں ملزمان کی جامع تلاشیکے دوران چرس برآمد ہوئی ہے ۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ ہم موٹرسائیکلز کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کرتے ہیں اور چھینتے ہیں اور سامان کھول کرفروخت کرتے ہیں اورچرس بھی فروخت کرتے ہیں ۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سعیدآباد میں مقدمہ الزام نمبر 611/2020 درج کرکے ملزمان کے خلاف ابتدائی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او سائیٹ اے ایاز احمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان بنام 1- شاکر زیب ولد اکرام اللہ اور 2- موسی ولد زاھد خان کے قبضہ سے بلالائسنس 32 بور ریوالور، وارداتوں میں چھینے گئے 4 موبائل فون اور تھانہ مومن آباد کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل نمبری KMO-6253 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 383/2020 بجرم دفعہ 381A تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 507/2020 بجرم دفعہ 23(1)-A کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔