نیو کراچی مذبحہ خانے میں جو جانور کاٹے جاتے ہیں، وہ لاغر اور بیمار ہوتے ہیں
نیو کراچی مذبحہ خانے میں جو جانور کاٹے جاتے ہیں، وہ لاغر اور بیمار ہوتے ہیں

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے مذبحہ خانے میں بےضابطگیوں کا انکشاف

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے مذبحہ خانے میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیو کراچی مذبحہ خانے میں جو جانور کاٹے جاتے ہیں، وہ لاغر اور بیمار ہوتے ہیں، مذبح خانے میں جانوروں کے معائنے کے لئے ڈاکٹر موجود ہی نہیں۔
صرف اپنے ہزار، پانچ سو کے لئے عوام کے درمیان بیمار جانوروں کا گوشت بھجوایا جاتا ہے، مذبح خانے میں بھی کسی قسم کا کوئی انتظام نہیں، جانوروں کے پینے کے لئے جو پانی ہے وہ بھی انتہائی گندا پانی ہے۔
چھوٹے چھوٹے جانور یہاں سرکاری سرپرستی میں ذبح کئے جاتے ہیں
کیا انکو ہمارے ڈپٹی کمشنر سینٹرل، فوڈ اتھارٹی اور علاقائی پولیس کی سرپرستی حاصل ہے، اگر نہیں تو آپ لوگوں کو کارروائی کرنے سے کس چیز نے روک رکھا ہے۔
گزارش ہے کہ ان سارے معاملات کی نشاندھی کردی گئی ہے، امید ہے افسران اور متعلقہ محکمے کارروائی کرکے اس مذبح خانے کی بےضابطگیوں کو بینقاب کرکے ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے تاکہ انسانی زندگیوں سے کھیلا جانے والا یہ گھناؤنا فعل ختم کیا جاسکے۔