کراچی: مسکن چورنگی کے قریب بینک میں دھماکے کا واقعہ گیس کا تھا یا کچھ اور معاملہ مشکوک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اللہ نور اپارمنٹ میں یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا۔ چند ماہ قبل بھی اسی بینک کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پر اسرار دھماکہ ہوا تھا۔ نو جنوری کو ہونے والے رسٹورنٹس کے دھماکہ میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ میں نہ سلنڈر پھٹا تھا نہ کوئی گیس لیکج کے شواہد ملے تھے۔ نو مہینے بعد بلکل اسی طرز کا دھماکہ آج سامنے آیا ہے۔
پولیس نے واقعہ سے متعلق تفتصلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں۔ کل سو گوسٹو ریسٹورنٹس کے مالک سے تفتیش کی جائے گی۔