رپورٹ: شرجیل مدنی
پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11 مکان نمر 215/A بے نظیر کالونی میں شوہر نے گھریلوں جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں35 سالہ سعدیہ بانو نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ سعدیہ بانو کو اس کے شوہر رحمت علی نے گھر میں غیرت کے نام پر قتل کیا۔ملزم بیوی کے قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
مقتولہ ملزم رحمت علی گارمنٹس فیکٹری کا ملازم تھا اورمیاں بیوی میں اکثرگھر میں جھگڑا لگا رہتا تھا۔
ملزم رحمت علی کو اپنی بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا۔تھانہ پاکستان بازار پولیس نے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔