ایس ایچ او بغدادی نے ایک انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کھڈا بازار موہانہ محلہ لیاری بغدادی 5th فلور پر ایک فلیٹ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار ٹبوں میں بھیگی ہوئی چھالیہ، تیار شدہ گٹکا ٹب بھرے ہوئے اور تیار شدہ گٹکا کی 885 پڑیاں اور 166 کلوگرام چھالیہ چونے کے ڈرم کتھہ تمباکو وزن کرنے والا الیکٹرک کانٹا بڑی مقدار میں تھیلیاں پلاسٹک اور خاکی کاغذ بالٹیاں دیگر سامان جو گٹکا / ماوا بنانے میں استعمال ہوتا ہے برآمد کر لیے ہیں۔
ملزم کارخانہ کا مالک اشرف ولد ہاشم موقع سے فرار ہوگیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 321/2020 بجرم دفعہ (A1)8 گٹکا / ماوا ایکٹ 2020 اور 337J ت پ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ملزم اشرف کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔