ایک گاڑی میں لگنے والی آگ نے مزید 4 گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائل فوٹو
ایک گاڑی میں لگنے والی آگ نے مزید 4 گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائل فوٹو

ناگن چورنگی پل کے نیچے5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی پل کے نیچے5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک گاڑی میں لگنے والی آگ نے مزید 4 گاڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق فوری طورپرآگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا ایک ٹینڈر اور عملہ ناگن چورنگی کی جانب روانہ کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پا لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔