گزشتہ روزآنے والی ہیوی مشینری بھی واپس کردی گئی تھی تاحال بلڈنگ کامعائنہ مکمل ہوسکا نہ ہی تباہ شدہ حصے کا ملبہ اٹھایا جاسکا۔
متاثرہ عمارت کے رہائشی بے گھرہوگئے، رشتے داروں اورعزیزوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔حکومت تباہ شدہ فلیٹ اورعمارتوں کو دوبارہ تعمیرکرے اس حوالے سے بلڈنگ کے مکینوں نے کہا ہے کہ زخمیوں اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے اوردھماکے میں تباہ ہونے والی بلڈنگ کو جلد تیارکیے جانے کے حوالے سے بینرزآویزاں کر رکھے ہیں ۔
بلڈنگ کے گرائونڈ فلور پردکانیں اورکاروباربھی تین روز سے بند ہیں، اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ جلد تحقیقات مکمل کی جائیں اور متعلقہ ادارے کلیرئنس فراہم کریں تاکہ کاروبار شروع کرسکیں۔
گراونڈ فلور پر مختلف نجی ریسٹورنٹس ، بیکریاں اور مختلف قسم کی دکانیں ہیں ۔دکانوں کے مالکان کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی مالی پریشانی کا سامنا ہے۔ ملبہ جلدازجلدملبہ اٹھایا جائے اورکاروبار شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔