گرفتارملزم سید فیضان علی نے دوران تفتیش متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے ملزم کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے تفتیش کا آغازکر دیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں گٹکا فروش گرفتار
ایک اورکارروائی میں قائد آباد سے گٹکا فروش گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے ملزم سے بڑی مقدار میں غیر ملکی گٹکا تحویل میں لے لیا۔ملزم سلطان عزیز کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گلشن معمار سے کرمنل گرفتار
ایک اورکارروائی میں گلشن معمار سے چھیناجھپٹی میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے دوران گشت ملزم کو گرفتارکیا۔ملزم خصوصی طورپرگلشن معمار و اطراف کے علاقے میں رات کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مارکرتا تھا۔
گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونئشن اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ سمن آباد سے چوری کی گئی تھی۔
موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 311/2020 تھانہ سمن آباد میں نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ملزم نے اسٹریٹ کرائم سمیت موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزم خان یونس خان ولد ڈاکٹر خان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تفتیش جاری ہے۔برآمد اسلحہ فارنزک کیلیے روانہ کیا جا رہا ہے۔