پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہعمران خان کا ہر وعدہ جوٹا نکلا۔
گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان کوعمران خان اوراس کی لائی گئی تباہی سے بچانا ہے،آصف زرداری کے دور میں تنخواہوں میں پنشن میں اضافہ کیاگیا،آصف زرداری کے دور میں فوج کی تنخواہ میں 175 فیصد اضافہ ہوا،عمران خان کسی کی تنخواہ نہیں دے رہا، سب احتجاج کررہے ہیں،عمران خان ہر ادارے میں عوام کو بے روزگار کررہاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلیے جدوجہد کررہی ہے،حقوق کیلیے آپ کو پیپلزپارٹی کاساتھ دیناہوگا،گلگت بلتستان کامطالبہ ہے کہ ہمیں حقوق دیں،امید ہے گلگت بلتستان کے عوام مجھے موقع دیں گے ،گلگت بلتستان کے عوام نے شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو کاساتھ دیا تھا،گانچھے کے عوام پیپلزپارٹی کو تینوں نشستیں دلوائیں گے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھاکہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن عمراں خان ہرادارے سے لوگوں کو بیروزگارکررہا ہے،لیڈیز ہیلتھ ورکرز بھی احتجاج کر رہی ہیں،ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔