پاکستان بازار پولیس نے بیوی کے قاتل شوہر کو گرفتارکرلیا ۔ملزم رحمت علی نے گزشتہ روز شک کی بنا پراپنی بیوی کا قتل کیا تھا ۔
گزشتہ روز مورخہ 22 اکتوبر2020 رحمت علی خان نامی ملزم نے گھریلو تنازع پراپنی بیوی سعدیہ بانو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 313/2020 بجرم دفعہ 302 ت پ تھانہ پاکستان بازار میں درج کیا گیا۔
مقدمہ کے اندراج کے بعد ایس ایچ او پاکستان بازار اقبال حسین تنیو کی سربراہی پولیس پارٹی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد 24 گھنٹے میں ملزم رحمت علی خان کو گرفتارکرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔