تھانہ خواجہ اجمیر نگری ڈسٹرکٹ سینڑل کراچی کی حدود میں سیکٹر 5A-2 پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل بمعہ چور چابی اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا واردات کی نیت سے مو جود تھا۔
دوران گشت پولیس نے چیک کرنے کے لئے روکنے کی کوشش کی۔
ڈاکو نے پولیس کو دیکھتے ہی آتشیں اسلحہ سے پولیس کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت خالد بٹ عرف کامران بٹ ولد مقبول بٹ سے ہوئی۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی ایک عدد پستول 30بور لوڈ میگزین 02رائونڈ، موٹر سایئکل نمبر6149 -KAB سپر پاور برنگ سیاہ و چور چابی بر آمد ہوئی۔
گرفتار زخمی ڈاکو سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے:
1۔ مقدمہ الزام نمبر 225/2012بجرم دفعہ 392/34ت پ تھانہ جوہرآباد کراچی۔
2۔ مقدمہ الازام نمبر 33/2015بجرم دفعہ a-1-23تھانہ بلال کالونی کراچی۔
3۔ مقدمہ الزام نمبر 45/2015 بجرم دفعہ 381/A تھانہ نیو کراچی۔
4۔ مقدمہ الزام نمبر 132/2018 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ یوسف پلازہ کراچی۔
5۔ مقدمہ الزام نمبر 158/2018 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سرجانہ ٹاون کراچی۔
6۔مقدمہ الزام نمبر 665/2020 بجرم دفعہ 353/324/ r/w7ATA تھانہ خواجہ اجمیر نگری کراچی۔
7۔مقدمہ الزام نمبر666/2020بجرن دفعہ 23-1-Aتھانہ خواجہ اجمیر نگری۔
مذید تفتیش جاری ہے۔