بھارت نے نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ ان ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں۔
نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں اجیت دوول نے دعویٰ کیاکہ ان کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول اپنے بیانیے کو جسے وہ نیوانڈیا کا نام دیتے ہیں آگے بڑھا رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپہ ہیں۔