بھارت میں کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ وبا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔
بھارت کورونا کیسزکے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دیررات تک 43,336 نئے کیسزکے ساتھ متاثرین کے کل اعداد و شمار79,07,321 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 53,541 افراد کو کورونا سے نجات ملی۔
ملک میں نئے کیسزکے مقابلے کورونا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور 53,541 کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ اب تک 71,29,355 افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے اوران کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب فعال کیس میں کمی درج کی گئی ہے۔ فعال کیسز کم ہوکر6,57,330 پرآ گئے ۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر فعال کی تعداد کم ہوکر1,40,486 تک رہ گئی جو فعال کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کیرالا 96,585 فعال کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ کرناٹک 81,050 کیسز کے ساتھ اب تیسرے مقام پر ہے۔
کورونا وائرس کے نئے کیسزکے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد میں معمولی اضافہ درج کیا گیا اور فعال کیسز بڑھ کر 1,40,486 رہ گئے۔ ریاست میں اس دوران 5,648 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,059 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16,45,200 تک پہنچ گئی۔