نادرن بائی پاس پرتیز رفتارڈمپرنے پولیس موبائل کو بھی نہیں بخشا،تصادم میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس پرتیز رفتارڈمپراور پولیس موبائل میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موبائل تباہ اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
تصادم بس ٹرمینل کے قریب ہوا،ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے سول منتقل کردیا گیا،حادثہ موچکو تھانے کی پولیس موبائل کے ساتھ پیش آیا،ڈمپر تحویل میں لے لیا گیا۔