پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔فوٹو امت
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔فوٹو امت

اینٹل وائلنٹ سیل کی کارروائیاں۔ پانچ ملزمان گرفتار

اینٹل وائلنٹ سیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائکلیں چھیننے والے پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

اینٹل وائلنٹ سیل نے یہ کارروائیاں سہراب گوٹھ سچل، سائیٹ ،سپر ہائی وے، قائدآباد  کے علاقوں میں کیں،ملزمان دو پولیس ملازمین سے بھی ھنڈا 125 مو ٹر سا ئیکل، پستول اور موبائل فون چھین چکے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے تین (03) عدد چوری اور چھینی ہوئی ھنڈا 125 موٹر سا ئیکلیں ایک (01) چھینا گیا پستول اورایک (01) چھینا گیاموبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں
ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں

 تفصیلات کے مطا بق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ سچل، سائیٹ سپر ہائی وے۔قائدآباد سے صرف ھنڈا 125 چوری کرنے اور چھیننے والے سات رکنی گروہ کے پانچ (05) ملزمان کو گرفتارکرکے تین (03) عدد چوری اور چھینی ہوئی ھنڈا 125 مو ٹر سا ئیکلیں، ایک (01) چھینا گیا پستول اورایک (01) چھینا گیاموبائل فون برآمدکرلیا۔

ملزمان نے ستمبر 2020میں PCطفیل خان جو ماڈل کالونی ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔قائدآباد سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا سے اس سے 125موٹر سائیکل اور لائسنسی پسٹل اور VIVOموبائل فون اسلحہ کے زور پر چھینا تھا-پسٹل اور VIVOموبائل فون ملزم شیر دل سے برآمد ہواہے۔

ملزمان نےPCوقار متعینہ تھانہ سچل سے بھی مورخہ 17.10.2020کو اس کی AFRموٹر سائیکل 125اسلحہ کے زور پر چھینی تھی جو برآمد ہو چکی ہے۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے صرف 125موٹر سائیکلیں چھینتے ہیں،ملزمان اپنی سہولت کے لیے ایک رکشہ بھی ساتھ رکھتے تھے جو ملزم رحیم سے برآمد ہو چکا ہے۔

ملزمان زیادہ تر وارداتیں سہراب گوٹھ سچل، سائیٹ سپر ہائی وے۔ قائدآبادمیں وارداتیں کرتے تھے۔کراچی میں حسین KESCوالے اور سلیم اللہ کو بھٹائی آباد میں فروخت کردیتے تھے۔ وہ آگے بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں  شیر دل عرف شیرو ولد عاشق علی میرانی۔امتیازولد عبدالخالق سولنگی۔رحیم بخش ولد دائم خان۔ اربیلو عرف ذاکر ولد منظورعلی اورمحمد یونس عرف بادل ولد غوث بخش شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔