تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس ڈکیتیوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا ایک اور مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔
تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ہائؤس ڈکیت گینگ کا مطلوب ملزم گرفتار کیا۔
دوران تلاشی ملزم سے ناجائز اسلحہ ہائوس ڈکیتی کے دوران چھینا ہوا موبائل فون اور کیش برآمد۔
ملزم فہد عرف کاجل ولد خالد پرویز برآمد ہونے والا ایک پسٹل 30 بور بمعہ 04 راؤنڈز، ایک عدد موبائل فون جو کہ مقدمہ الزام نمبر 280/2020 بجرم دفعہ 395ت پ تھانہ سمن آباد میں مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 259/2020 بجرم دفعہ 23-1-A آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا۔
دوران۔انٹیروگیشن ملزم نے اپنے پہلے سے گرفتار شدہ ساتھیوں قلب عباس عرف شوبی، فہیم عرف بلڈر اور حسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل و ایسٹ میں ہاؤس ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں شمولیت کا انکشاف کیا۔
جبکہ گرفتار ملزم کےتینوں مندرجہ بالا ساتھی سات روز قبل تھانہ ہذا میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ملزم فہد عرف کاجل پولیس کو ذیل مقدمات میں مطلوب تھا۔
• مقدمہ الزام 280/2020 بجرم۔دفعہ395 ت پ تھانہ سمن آباد۔
• مقدمہ الزام343/2020 بجرم دفعہ395 ت پ تھانہ تیموریہ۔
• مقدمہ الزام443/2020 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ تیموریہ۔
• مقدمہ الزام301/2020 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ تیموریہ
• مقدمہ الزام 815/2020بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سچل۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل ہاؤس ڈکیتی اور نا جائز اسلحہ کے متعدد کیسز میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
سابقہ ریکارڈ
• مقدمہ الزام 44/2014
بجرم دفعہ 23-1-A ت پ تھانہ سپر مارکیٹ۔
• مقدمہ الزام 114/2014
بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ جمشید کوارٹر۔
• مقدمہ الزام 1031/2014
بجرم دفعہ 324/34 ت پ تھانہ گلشن اقبال۔
• مقدمہ الزام 211/2016
بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سر سید۔
• مقدمہ الزام 212/2016 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ سر سید۔
ملزم فہد عرف کاجل کو CCTV فوٹیج میں کارسے اتر کر واردات کے لئے جاتے ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔