مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کودیوالیہ کردیا گیا ہے، قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں،خارجہ پالیسی اس مقام پر آگئی ہے کہ قریبی دوست بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑے۔
نواب شاہ بارایسوسی ایشن میں خظاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کودیوالیہ کردیا گیا ہے، قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں،سیاسی نظام بوسیدہ اور معیشت دیوالیہ کردی جائے تو قومی طاقت کمزور ہوجاتی ہے، خارجہ پالیسی اس مقام پر آگئی ہے کہ قریبی دوست بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑے، ہم تنہا کیسے دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،داخلی،خارجی اورمعاشی طور پر ملک کمزور ہوگیا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ 72 سال میں کئی حکومتیں اور مارشل لا آیا،بھارت کو کشمیرکی متنازع حیثیت بدلنے کی جرات نہیں ہوئی،آج مودی نے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کردی اور بھارت کا حصہ بنالیا، بھارت نے کشمیرکو تر نوالا سمجھ کر ہضم کرلیا ہے، سوا سال سے کشمیر میں کرفیو لگا کر آگ و خون کاکھیل کھیلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عدالتی نظام پر بڑے بڑے سوال کھڑے کردیے گئے ہیں،جج ارشدملک کے واقعے نے بتادیا کس طرح عدالتی نظام سے دھونس دھاندلی سے فیصلے لیے جاتے ہیں،ارشدملک کوبرطرف کردیاکہ وہ جج کااہل نہیں،لیکن اس کا فیصلہ مقدس کتاب کی طرح کھڑا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پولیس سربراہ محفوظ نہیں تو چوکی پرکھڑا اہلکارخودکوکیسے محفوظ سمجھ سکتا ہے،لوگوں کوساتھ لےکرچلنے کی صلاحیت نہیں تونظام تباہ ہوجاتے ہیں،تحریک جعلی حکمران کو رخصت کرنے تک جاری رہے گی۔