فیکٹری میں کام کرنے والے عملے کو فوری طورپرریسکیو کرلیا گیا۔فوٹو امت
فیکٹری میں کام کرنے والے عملے کو فوری طورپرریسکیو کرلیا گیا۔فوٹو امت

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ کی 7گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ بجھانے کیلیے کے ایم سی کی ایک،کے پی ٹی کی دو،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی چار گاڑیاں کام کر رہی ہیں تاہم فوری طورپرآتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔
کراچی:
فیکٹری میں کام کرنے والے عملے کو فوری طور پر ریسکیو کرلیا گیا،ریسکیو آپریشن میں پولیس اور دیگر امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح آگ کو پھیلنے سے روکنا ہے ،آگ بجھانے کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی اپنی 3 گاڑیاں کام کررہی ہیں۔

پولیس کے مطابق پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کے وقت خواتین سمیت عملہ بھی موجود تھا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔