ڈاکوکے قبضے سے ایک بغیرلائسنس ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد ہوا ۔
ڈاکوکے قبضے سے ایک بغیرلائسنس ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد ہوا ۔

کورنگی ۔پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

کورنگی کے علاقے میں ڈاکوئوں اورپولیس کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ہجوم کا سہارا لیتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا ۔

کورنگی نمبر5 کھڈی گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا ڈاکو شدید زخمی حالت میں فرارہو گیا۔

دونوں ڈاکو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکر رہے تھے، لٹنے والے شہری نے بھی ڈاکو کی شناخت کرلی ۔

ڈاکوکے قبضے سے ایک بغیرلائسنس ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد ہوا تاہم ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔