ابراہیم حیدری پولیس نے ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی فروخت ناکام بنا دی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ پولیس نے ایرانی ڈیزل کی فروخت میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے پچاس لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل اوردیگر سامان تحویل میں لے لیا۔گرفتار ملزمان علاقے میں غیرقانونی طورپرایرانی ڈیزل فروخت کر رہے تھے۔
پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔گرفتارملزمان میں محمد اسحاق، دوست محمد اورعلی رحمان شامل ہیں۔