ہلاک ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
ہلاک ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

سرجانی ٹائون میں شوہرنے بیوی اورآشنا کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں شوہرنے بیوی اورآشنا کو چھریوں کے پے درپے وارکرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی سیکٹر 4/Dگلزار محمدی مسجد کے قریب گھر میں چھریوں کے وار سے قتل1مرد و1خاتون کی لاش ملی ۔

پولیس کے مطابق راشد نامی ملزم نے اہلیہ اوراس کے آشنا کو قتل کیا۔ملزم راشد سرجانی ٹاؤن میں ہی پنکچرکی دکان چلاتا ہے۔

مقتول کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم راشد کو پولیس نے گرفتارکرکےآلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہےاور مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

ہلاک ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت (مرد)سلمان ولد نامعلوم عمر26سال(خاتون)ناہید زوجہ راشد عمر35سال ہوئی ہے۔