ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نےجعلی پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیا۔
ملزم پولیس وردی کی پی-کیپ لگا کراور اپنی موٹرسائیکل پرایکسائز پولیس کا نشان لگا کر دوران چیکنگ پولیس ناکے پراپنے آپ کو سرکاری اہلکار باورکرا رہا تھا۔ملزم کی شناخت احسن ولد عبد الغفارکے نام سے ہوئی۔
ملزم پہلے بھی تھانہ عزیزآباد سے موٹر سائیکل چوری جبکہ تھانہ سمن آباد سے ناجائز اسلحے کے مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 170/171کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔