قیوم آباد میں ناقص مٹیریل سے بنی عمارت اوربلڈر اصف عرف کے
قیوم آباد میں ناقص مٹیریل سے بنی عمارت اوربلڈر اصف عرف کے

قیوم آباد میں غیرقانونی عمارت مسمارکرنے کا معاملہ نوٹوں تلے دب گیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کورنگی ٹاﺅن نے قیوم آباد کے علاقے میں غیرقانونی اورغیرمعیاری مٹیریل سے تیار ہونے والے اینجل ہائٹس نامی رہائشی پراجیکٹ کومسمارکرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد بلڈرآصف عرف کے سے معاملات طے کرلیے ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کورنگی ٹاﺅن کی جانب سے 15ستمبرکو احکامات جاری کیے گئے تھے کہ مذکورہ اینجل ہائٹس نامی غیرقانونی اورناقض مٹیریل سے تیارکیے جانے والے رہائشی پراجیکٹ کو 2دن میں خالی کیا جائے جس پرایس بی سی اے کاروائی کرکے مسمارکرے گی تاہم 42 روز گزرنے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کورنگی ٹاﺅن کی جانب سے غیر قانونی رہائشی پراجیکٹ کو مسمار کرنے سے گریزکیا جارہا ہے۔

قیوم آباد میں ناقص مٹیریل سے تعمیر کی گئی عمارت جو ایک طرف جکھی ہوئی ہے۔فائل فوٹو
قیوم آباد میں ناقص مٹیریل سے تعمیر کی گئی عمارت جو ایک طرف جکھی ہوئی ہے۔فائل فوٹو

 

بلڈر آصف عرف کے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کورنگی ٹاﺅن کے بعض افسران کی ملی بھگت سے مذکورہ بلڈنگ میں کچھ خاندانوں کو رہائش اختیارکروادی گئی ہے اوراندروں خانہ غیر قانونی تعمیرات اب بھی جاری ہیں ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اینجل ہائٹس نامی غیر قانونی اور ناقص مٹیریل سے تیارکیے گئے رہائشی پراجیکٹ کے بلڈر آصف عرف کے نے اپنی غیر قانونی تعمیرات کو بچانے کے لیے ایس بی سی اے کورنگی ٹاﺅن کے افسران کو لاکھوں روپے رشوت دے چکے ہیں ۔

گزشتہ دنوں جو ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی ٹاﺅن نے احکامات جاری کیے تھے ان احکامات کو رکوانے کے لیے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر کورنگی ٹاﺅن کو بلڈر آصف کے کی جانب سے رشوت دے کر خاموش کروادیا گیا ہے ۔ مذکورہ احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر

بلڈر آصف عرف کے نے مذکورہ غیر قانونی اورغیر معیاری مٹیریل سے تعمیر کیا گیا رہائشی پراجیکٹ اینجل ہائٹس کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے تیارکیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی کچی آبادی قاضی عارف نے بھی اس مد میں 3لاکھ روپے سے زائد کی رقم بلڈر آصف عرف کے سے وصول کی ہے ۔

بلڈر آصف عرف کے کی جانب سے علاقہ مکینوں کے ٹیکس سے بنائی گئی گلیاں جو علاقہ مکینوں کی گزرگاہ ہے ان پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے جس کی متعدد شکایات ہونے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹرکے ایم سی کچی آبادی عارف قاضی بلڈر آصف سے قبضہ چھڑوانے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔