کراچی: شہر قائد میں ایک اور ضلعی میونسپل کارپوریشن قائم کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
کیماڑی کو ڈی ایم سی کے درجے کے بعد ضلعی میونسپل کارپوریشن کی تعداد شہرقائد میں کل سات ہو گئی ہے۔
حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کیماڑی کو نیا ضلع بنانے کے بعد نئی ڈی ایم سی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔