گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو

پیٹرول پمپ کے مینیجرسے 43لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار

قائد آباد میں 31 اگست کو پیٹرول پمپ ملازمین کی ملی بھگت سے پیٹرول پمپ کے مینجرسے 43لاکھ کی رقم لوٹنے والے ملزمان گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات ضلع ملیر پولیس نے مظفرآباد کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان نے ساتھیوں کی مدد سے 31 اگست کو لانڈھی میں نجی پیٹرول پمپ کے مینجر سے43 لاکھ کی رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کا سات رکنی گروہ شہر میں ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نمبر 467/2020 تھانہ لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔ڈکیتی کی واردات میں پمپ کے دو ملازمین بھی شامل تھے، جنہیں گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے پمپ کے مینجر سے لوٹ مارکی واردات کا اعتراف بھی کرلیا،گرفتارڈکیتوں کے گروہ کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔گرفتار ملزمان سے شہر میں دیگر ڈکیتیوں کی جانکاری حاصل کی جا رہی ہے۔

دونوں ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں شعیب عرف شاہ جی اورعمران خان شامل ہیں۔