ڈیفنس پولیس نے گشت کے دوران کیبلز ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے 1700 کلوگرام کیبلز برآمد کی گئیں
ڈیفنس پولیس نے گشت کے دوران کیبلز ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے 1700 کلوگرام کیبلز برآمد کی گئیں

پولیس نے پی ٹی سی ایل کی کیبلز چوری کرنے والے7 افراد دھرلیے

ڈیفنس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے ملزمان کو کیبلز ٹرک پر لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں نظیر ولد عبدالرحمن،قادر بخش ولد مراد بخش ،لیاقت علی ولد کریم بخش ،بلال عرف سجاد ولد مراد خان ،منور علی ولد گل محمد ،نثار عرف عامر ولد گل محمد ،عظیم عرف عرفان ولد مولا داد شامل ہیں۔
ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تقریباً 1700 کلوگرام کیبلز برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 771/2020 بجرم دفعہ 411/413/34 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے
جبکہ پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنے میں استعمال ہونے والے مزدا ٹرک JX-0312 کو تحویل میں لے لیا ہے۔