پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شان رسول ﷺ میں گستاخی کے خلاف پیدل مارچ کیا گیا۔ مارچ کی قیادت پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر خان نے کی۔
قیوم آباد سے لے کر فرانس قونصلیٹ تک راجہ اظہر نے بغیر جوتے پہنے مارچ میں حصہ لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے فرانسیسی قونصلیٹ میں اپنا لیٹر جمع کرایا۔
احتجاج کے دوران راجہ اظہر کے پائووں میں چھالے پڑ گئے اور احتجاج کے بعد علاج کے لیے انہیں جناح ہسپتال کراچی میں داخل کرادیا گیا۔