میڈیکولیگل رپورٹ میں13 سالہ کامران کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق، ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
میڈیکولیگل رپورٹ میں13 سالہ کامران کے ساتھ بدفعلی کی تصدیق، ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا اوباش گرفتار

بد فعلی کے شکار بچے کامران کے والد انور نے تھانے میں ملزم شاہد کے خلاف اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی شکایت کی۔
معصوم بچے نے بھی اپنے بیان میں بدفعلی کی تصدیق کی۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فوری طور پر دفعہ 377 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نامزد ملزم شاہد ولد زاہد کو گرفتارکر لیا۔
میڈیکو لیگل معائنے کی عبوری رپورٹ میں بچے کے ساتھ بدفعلی کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مقدمے کی مزید تفتیش تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شعبہ تفتیش انجام دے رہا ہے۔