ایس ایچ او قائدآباد امین کھوسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاصوبائی منشیات فروشوں کا گینگ گرفتار کرلیا۔
قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر صبح پانچ بجے کارروائی کی اور ملزمان سے25 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
کارروائی میں چار منشیات فروش گرفتار اور ان سے 25 کلو اور 50 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کوئٹہ سے چرس لاکر کراچی میں سپلائی کرتے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں فضل رحیم ولد لاجبر خان ،عبدلاناصر ولد خان جہاں،وحید خان ولد خان۔جہان،بیر ولد روزی خان شامل ہیں۔
کاروائی نیو مظفرآباد قبرستان میں کی گئی جہاں منشیات فروش چرس کے ساتھ دھر لئے گئے۔