قائدآباد ٹریفک سیکشن کے اہلکار منزل پمپ کے قریب ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ اس دوران دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد پہنچے اور ان سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جو کہ پی سی الطاف نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا سرکاری اسلحہ سے ان لوگوں پر فائر کیا جو کہ زمین میں لگا ۔
اس کے بعد اہل علاقہ اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مل کر ان کو پکڑ لیا اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ایک شخص فرار ہوگیا ایک موٹر سائیکل اور اس کے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔
جس کی ایف آئی آر تھانہ شاہ لطیف میں درج کرا دی گئی ہے ۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے منزل پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کو انتہائی جرأت اور بہادری سے ناکام بنانے اورایک ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار الطاف کے لیئے ایک لاکھ روپئے نقد انعام اورتعریفی سند دینے کا اعلان کیا ہے۔