زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔فائل فوٹو

دوسرا ون ڈے۔زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلیے207 رنز کا ہدف دیدیا

زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں جیت کیلیے 207 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کی پوری ٹیم ہی 45.1اوورز میں 206رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے زیادہ ا سکور ویلمز نے بنائے جنہوں نے 70 گیندوں پر75 رنز بنائے تاہم اس کے بعد وہ افتخار احمد کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

ان کے بعد برینڈن ٹیلرنے 36 اور اوپننگ پر آنے والے چاری نے 25 رنز کی اننگ کھیلی اور نمایاں رہے ، ان کے علاوہ اورکوئی  کپتان چبابابھی صرف 6 رنز ہی بنا سکے اور حارث کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔” ایروین “ بھی صرف تین رنز ہی بنا سکے اور پولین لوٹ گئے ۔ان کے علاوہ ویسلے 10،سکندر رضا 2 اور ٹینڈائی ایک سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے افتحار احمد نے سب سے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے 10 اوورز میں 40 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ محمد موسیٰ خان 2 ، فہیم اشرف ایک، حارث روف ایک اور عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

یاد رہے کہ ٹیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو شامل کیا گیاہے جبکہ وہاب ریاض کی جگہ موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔