دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے بعد فرانسیسی صدر ایما نوئل میکرون نے نیابیان جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے گستاخانہ خاکوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایمانوئل میکرون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں۔ گستاخانہ خاکے حکومت کی طرف سے نہیں جاری کیے گئے اور نہ ہی ایسے لوگوں کو سرکاری حمایت حاصل ہے۔
ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئل میکرون نے اپنے ملک میں گستاخانہ خاکوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات میں سمجھ سکتا ہوں۔