پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مرینم نوازنے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی مقدس گائےنہیں، سب کوجواب دیناپڑےگا۔
لاہورمیں شیرجوان فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ووٹ چوری کرنےوالوں سےسوال پوچھیں گے،ووٹ کوعزت ملتی ہےتونوجوانوں کووظائف ملتے ہیں،نئےاسکول،کالجزبنتےہیں، ووٹ کوعزت ملتی ہےتو22،22گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کوعزت نہیں ملتی تو دہشت گردی پھر سےسراٹھا لیتی ہے،ووٹ کوعزت نہیں ملتی توآپ کولیپ ٹاپ نہیں ملتے،وظائف بندہو جاتےہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ ہمیں وردی پر تنقید نہیں کرنی،یہ وردی سیاہ چن میں ہماری حفاظت کرتےہوئےشہیدکی وردی ہوتی ہے،ہمیں وردی کوداغدارکرنےوالےدو تین کرداروں کو جانناہے
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آئین کی پاسداری اورحلف کی پاسداری کی بات کررہاہے،نوازشریف کاایک بھی مطالبہ آئین سےمتصادم ہےتونہ نواز شریف کاساتھ دینااور نہ مریم نواز کا،آئین کی کتاب پڑھواوردیکھو نواز شریف کےمطالبات کیا ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آئین میں لکھا ہےکس کاکیا حق ہے،کس کا کیا حق نہیں،گھنٹوں حبس بےجامیں رکھاجاتاہے،کہا جاتاہےکیپٹن صفدرکوگرفتارکرو،آئی جی سےکہاجاتاہے جب تک گرفتاری کے آرڈرپردستخط نہیں کروگےجانہیں سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ غلامی وہ ہوتی ہےجب کراچی میں آئی جی کواغواکرلیاجاتاہے،غلامی وہ پردہ ہےجس سےسچائی اورحق کا راستہ دکھائی نہیں دیتا،نالائق حکومت نے17ہزارارب کاقرضہ لیکرآپ کامستقبل گروی رکھ دیا۔