پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم زمبابوے کو6 وکٹوں ہرا کر سیریز جیت لی۔
پاکستانی ٹیم نے صرف 32 اعشاریہ دو اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے 208 رنز بنائے اور زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
دیگر بلے بازوں میں اوپنر امام الحق 49، عابد علی 22، حیدر علی 29 اور افتخار احمد 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت کر اپنے نام کر لی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 206 رنز بنائے تھے۔ شان ولیمز کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوا۔ پاکستانی باؤلرز نے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا جس سے وہ پاکستان کو زیادہ ہدف دینے میں ناکام رہے۔
زمبابوے کی جانب سے صرف شان ولیمز کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ٹیلر 36 جبکہ بی بی چاری 25 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے نوجوان باؤلر افتخار احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 39 رنز کے عوض زمبابوے کے پانچ کھلاڑیوں کو واپسی کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ محمد موسیٰ 2 جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔