طلبا نے جامعہ کی عقبی دیوار پھلانگ کر اپنی جانیں بچائیں۔فوٹو سوشل میڈیا
طلبا نے جامعہ کی عقبی دیوار پھلانگ کر اپنی جانیں بچائیں۔فوٹو سوشل میڈیا

کابل یونیورسٹی پرحملہ۔20افرد ہلاک

افغانستان کےدارالحکومت کابل کی یونیورسٹی کےاندرفائرنگ سے20افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے جن میں بڑی تعداد طلبا کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اُٹھی، تین مسلح افراد نے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی اور بارودی مواد کے دھماکے کیے۔ کابل پولیس نے یونیورسٹی کا چاروں طرف سے گھیراؤ کرلیا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ جاری ہے۔

فائرنگ کی آواز سُن کر طلبا میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبا نے جامعہ کی عقبی دیوار پھلانگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ حملے کے وقت یونیورسٹی میں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب جاری تھی۔ تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

افغان وزارت داخلہ کے مطابق طلبا اور پروفیسرزکوعمارت سے نکال لیا گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی فوری طورپر تفصیلات نہیں ملیں۔

حکام نے بتایا کہ کابل یونیورسٹی پراُس وقت مسلح افراد نے حملہ کیا جب وہاں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب میں افغان اورایرانی حکام موجود تھے۔