وہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور پیرکولاہورمیں دار فانی سے کوچ کرگئے ۔فائل فوٹو
وہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور پیرکولاہورمیں دار فانی سے کوچ کرگئے ۔فائل فوٹو

معروف دانشور ڈاکٹراعجازالحسن قریشی انتقال کرگئے

اردو ڈائجسٹ کے بانی اورکارروان علم فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹراعجازالحسن قریشی انتقال کرگئے۔وہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور پیرکولاہورمیں دار فانی سے کوچ کرگئے ۔

ملک کی معروف شخصیت ممتاز صحافی و دانشوراوراردو ڈائجسٹ کے بانی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ڈاکٹراعجاز حسن قریشی چیئرمین اردو ڈائجسٹ اورکاروان علم فاونڈیشن کےبانی تھے، ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 1928 کو بھارت کے ضلع کرنال میں ایک مذہبی گھرانے میں‌پیدا ہوئے.ابتدائی تعلیم وہیں پر حاصل کی،ایف ایس سی علی گڑھ سے کی، تقسیم کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آ گئے۔

انہوں نے بیرون ملک جرمنی سے تاریخ میں  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آکر کچھ عرصے پنجاب یونیورسٹی میں بطور لیکچرار اپنے فرائض سر انجام دیے.اس کے بعد وہ ایک فلاحی ادارے کارواں علم فاونڈیشن کے بانی ہونے کے ساتھ ملک بھر میں‌مشہور ماہانہ اردو ڈائجسٹ کے بھی بانی رہے۔

ان کی وفات سے علم و ادب کی دنیا میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے. اللہ ان کی مغفرت فرمائے!وہ الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی تھے.

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی  نماز جنازہ آج رات 8 بجے جناح پارک ایف 2 نزد لاکاس سکول جوہڑ ٹاون لاہور ادا کی جائے گی۔

واضع رہے اُردو ڈائجسٹ اردو زبان کا سب سے معیاری میگزین ہے جو 1960 ء کی دہائی سے مسلسل شائع ہورہاہے ۔