پاکستان آرمی نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ جیت لی جبکہ پاکستان واپڈا نے دوسری اورپاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر سے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ اختتام پذیر ہو گئی ہے جس میں 650 ایتھلیٹ پر مشتمل 14 ٹیموں نے شرکت کی۔ چیمپین شپ میں مختلف کیٹگریز میں مرد و خواتین کے مقابلے ہوئے جن میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے سب کو آؤٹ کلاس کرکے 17 گولڈ، 8 سلور اور 2 برونز جیت کر چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان واپڈا 7 گولڈ، 10 سلور اور 12 برونز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پاک فضائیہ 5 گولڈ، 5 سلور اور 15 برونز میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔