تھانہ سکھن کی حدود لیبر اسکوائر مری گیٹ پر لوٹ مار میں مصروف ڈاکووں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکو لیبر اسکوائر مری گیٹ پر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا، مقابلے میں پولیس نے مقابلے میں دونوں ڈاکو مار دیے۔ ڈاکوئوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہچ گئی اور دونوں ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔